امریکی حکومت نے کرونا کے لیے کتنی رقم مختص کی جان کر ہو جائیں حیران

امریک نے کرونا کے لیے ایک خطیر رقم مختص کی ہے اس سلسلے میں سینٹ نے ایک اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کا کورونا امدادی منصوبہ منظور کیا ہے ، امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹ کی منظوری کو خوش آئند کہا ہے .

امریکی سینیٹ میں بل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے، وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ لوگوں کو رقوم کی ادائیگی اسی ماہ شروع کردی جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آنے کا امکان ہے ،جبکہ اس منصوبے کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

ادھر آکلینڈ میں عوامی اجتماعات میں لوگوں کی محدود تعداد سے متعلق پابندی لگا دی گئی ،آکلینڈ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کا مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا.نیوزی لینڈ میں کورونا لاک ڈاون کے بعد صورتحال میں بہتری.آکلینڈ میں عائد دیگر پابندیوں میں جمعہ کو نرمی کیےجانےکا امکان پیدا ہو گیا ہے .آسٹریلیا میں بھی مسلسل37 ویں روز کورونا کی مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 119 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 کروڑ 96 لاکھ 53 ہزار سے زائد متاثر ہیں

Shares: