لاہور:جسےسپریم کورٹ نے سزا دی ہواسے کس طرح قبول کرسکتے ہیں:چوہدری برادران کا یوسف رضاگیلانی کی حمایت سےانکار،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت بھی مانگی۔
ملاقات میں چوہدری برادران نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی ہے۔ اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھرآئے، ان کی عزت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں، حکومت کو پہلےہی یقین دہانی کرواچکےہیں، ہماراشیوہ نہیں کہ کسی سے ایساوعدہ کریں جوہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری طرف اہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری برادران کی طرف سے اس ملاقات سے پہلے ہی یہ باتیں آنا شروع ہوگئی تھیںکہ وہ یوسف رضا گیلانی کی حمایت نہیں کریں گے ، ان کے حوالے سے کہا جارہاہےکہ ان کا کہنا ہےکہ یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی طرف سے بہت بڑی سزا ملی ہے اوراس سزا کو انعام میں نہیں بدل سکتے
جبکہ بعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ بھی بحث ہوئی کہ ہوسکتا ہے کہ بہت زیادہ مضبوط ثبوتوں کی وجہ سے جس میں یوسف رضا گیلانی کو جتانے کے لیے پیسے دیئے گئے اگرالیکشن کمیشن کو مل گئے تو ہوسکتا ہےکہ یوسف رضاگیلانی ڈی سیٹ ہوجائیں اس لیے وہ کسی خطرے میں مبتلا شخص کو ووٹ نہیں ڈال سکتے