کوئٹہ: مستونگ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید اور دو زخمی کر دیا۔ پولیس پر فائرنگ مسلح افراد نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں کی۔مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے جن میں سے ایک اہلکارقاسم شہید ہوگیا جبکہ 2 زخمی جمیل اور قیصر کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔