وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس، زراعت کے حوالے سے اہم فیصلے

0
46

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر اجلاس، زراعت کے حوالے سے اہم فیصلے

باغی ٹی وی : وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے اجلاس ہوا. وفاقی وزیر فخر امام گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، وفاقی اور صوبائی سینئر عہدیداروں نے شرکت کی . .اجلاس میں فارمنگ کے فروغ کیلئے زرعی قرضوں کا عمل بڑھانے کے لئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا.

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے متعلقہ فریقین سے مشاورتی عمل کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی.زرعی قرضوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور قوانین میں ترامیم کی تجاویز دی گئیں.اجلاس میں بینکنگ عدالتوں میں خالی عہدوں پر ججوں کو ترجیحی بنیاد پر مقرر کرنے پر زور دیا گیا..تمام متعلقہ حکام قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دے کر واضح ایکشن پلان کے ساتھ آئیں،

Leave a reply