مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ اس نے آپ کے ووٹ چوری کئے، اس چہرے کو مت بھولنا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں کرسی پر بیٹھے ہیں، مریم نواز نے تصویر پر لفظ سیلکٹڈ لکھا ہوا ہے ،مریم نواز نے تصویر کے ساتھ انگریزی میں پیغام بھی لکھا ہے ،مریم کا کہنا ہے کہ اس نے آپ کے ووٹ چوری کیے، اس چہرے کو مت بھولنا ،

قبل ازیں مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ
25 جولائی یوم سیاہ
عوامی رائے کے قتل عام کا دِن
اس دن سے پہلے اور اس دن کے بعد کے پاکستان پر نظر دوڑائیں
اس دن ناصرف مہنگائی ،بے روزگاری اور بدترین حکمرانی کا آغاز ہوا بلکہ اس کے خلاف بولنے کی اظہار رائے پر بھی پابندی کا آغاز ہوا۔ اللّہ کرے پھر کبھی پاکستان کے ساتھ یہ ظلم نہ ہو

واضح رہے کہ اپوزیشن آج الیکشن کے ایک سال بعد مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منا رہی ہے، مریم نواز کوئٹہ میں اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کریں گی.

Shares: