واشنگٹن:امریکہ نے افغانستان میں امن کےلیے بہت بڑا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے طمابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں حکومت اور طالبان کے مابین رکے ہوئے امن عمل کی بحالی کے لئے متعدد پیش تجاویز کی تفصیلات آنا شروع ہوگئی ہیں، امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے افغان صدر اشرف غنی کے نام خط میں یہ تجاویزپیش کی گئی ہیں،
ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام روس ، چین ، پاکستان ، ایران ، ہندوستان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ اور ہائی کمشنرز کی ایک کانفرنس میں دونوں فریقوں کے اکٹھا آنے کا مطالبہ کیا تاکہ افغانستان میں امن کی حمایت کرنے کے لئے مربوط نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔
یہ بھی بتایا جارہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے افغانستان میں امن کی بحالی کےلیے آئندہ ہفتے میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین ترکی میں ایک اعلی سطحی اجلاس کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی سفیر جلمی خلیل زاد سے بھی بات چیت کو مزید آگے بڑھانے کے لئے افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ ایک تحریری تجویز شیئر کرنے کو کہا ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے خط میں یہ بھی واضح کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یکم مئی کی ڈیڈ لائن تک امریکی فوجوں کے ملک سے مکمل واپسی پر غور کرے گا ہے۔