پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار یاسر حسین نامور اداکارہ اور اہلیہ اقرا عزیز حسین کے ساتھ شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم کے حوالے سے متضاد رائے رکھتے ہیں جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا ہے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک شو میں جلوہ گر ہوئے اور اس دوران میزبان کی جانب سے انڈسٹری میں اقرباپروری سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب پر یاسر حسین نے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ لابی کے بغیر کام ہو نہیں سکتا ۔

جبکہ یاسر کی اہلیہ اقرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم چاہے اسے لابی کانام دیں یا اسے کمفرٹ لیول کہا جائے میرا خیال ہے کہ ٹیم اور ڈائریکٹر کا ایک کمفرٹ لیول بن جاتا ہے اگر کوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ ایک اداکار اس کی بات سمجھتا ہے یا وہ اس سے کام نکلوانا جانتا ہے تو اسے بار بار کاسٹ کیے جانے میں کیا مسئلہ ہے؟

اقرا عزیز نے کہا کہ اگرکوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ کوئی بھی ایک اچھا اداکار ہے اور وہ کوئی بھی کردار باآسانی نبھا سکتا ہے تو پھر مجھے بار بار اس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

یاسر نے اہلیہ کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اقربا پروری نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے نئے لوگوں کو کام کرنے کا چانس نہیں ملتا-

یاسر نے مزید کہا کہ اس طرح ایک اچھا ڈائریکٹر ایک ہی اچھے اداکار کے ساتھ کام کرتا رہ جاتا ہے اور بہت سے اچھے اداکاروں کو نظر انداز کردیتا ہے جو شاید مناسب نہیں-

یاسر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کسی ایک ہی اداکار کے بجائے نئے لوگوں کو چانس دیا جانا جانا چاہیے۔

Shares: