اسلام آباد:پی ڈی ایم سیاست کرتی رہ گئی:عمران خان نے اللہ کوراضی کرلیا:ایسا کام کہ خوش ہوگیا ہرمسلمان،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم نفرت کی سیاست کرتی رہی لیکن اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ایسا کام کردکھایا کہ نہ صرف دیکھنے والے بلکہ جہاں جہاں تک اس کی خوشخبو گئی لوگ دعائیں دینے لگے ہیں
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں اسلامی طرز زندگی اختیارکرنے کی جو نصیحت کی تھی اس پرعمل بھی کردکھایا ہے،
پاکستان میںجہاں ایک طرف پی ڈی ایم کے نام سے حکومت مخالف تحریک عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی تھی وہاں جب سے اہل پاکستان نے سنا ہے کہ عمران خان تعلیمی اداروں میں اسلامی اصطلاحات نافذ کررہاہے تو سیاسی طوردورپاکستانی نے بھی انتہائی محبت کا اظہارکیا اوردعائیں دینے لگے ہیں
یہ خوشخبری ان لوگوں کے لیے ہے جو اس ملک کے تعلیمی اداروں سے عریانی فحاشی ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے تھے ، ذرائع کے مطابق پشاور کی سرکاری جامعات میں ڈریس کوڈ وضع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اِسی سلسلے کی ایک کڑی کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نیا ضابطہ لباس لاگو کرنا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سر پر دوپٹہ، چادر یا عبایا پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔یونی ورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبات سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض پہنیں گی، جبکہ قمیض کے ساتھ دوپٹہ، چادر یا عبایا پہننا بھی لازمی ہوگا
پشاور کی یونیورسٹیوں کی جانب سے طلبہ اور طالبات کو نظم و ضبط کا پابندی بنانے کے لیے اُن پر نیا ڈریس کوڈ لاگو کیا جا رہا ہے، تاہم یونیورسٹیوں کی جانب سے طالبات پر شلوار قمیض اور دوپٹہ پہننے کا نیا ضابطہ لاگو کرنے کئی حلقوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی کی سطح پر طالب علموں کو کپڑے کے انتخاب کی آزادی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ یونی ورسٹی ڈریس کوڈ میں طلبہ کے لیے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر یونی ورسٹی آئیں گے، طلبہ کو بھورے رنگ کا ڈریس پینٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق طلبہ و طالبات پرگرمی اور سردی دونوں موسموں میں کالے جوتے پہننا لازمی ہوگا۔








