باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کو بڑا صدمہ، والدہ وفات پا گئیں

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں، بلال یاسین کی والدہ کافی عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں،

بلال یاسین کی والدہ کا نماز جنازہ بعد نماز مغرب نواب شادی ہال دفتر بلال یسین موہنی روڈ میں پڑھایا جائے گا۔ نماز جنازہ میں پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی بھی نماز جنازہ میں شرکت متوقع ہے

بلال یاسین کی والدہ کی وفات پر مسلم لیگ ن کے‌ صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز ، مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

Shares: