بریکنگ…کرونا کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے پھر بند، کب تک ہو گی چھٹیاں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک کے استعمال پر مستقل روز دے رہے ہیں،

ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں،جہاں بیماری زیادہ ہے وہاں لاک ڈاون سمارٹ لگایا جائے گا،دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے،گزشتہ ہفتے کے دوران کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوا،شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی،کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ان ڈور شادہوں اور ان ڈور ڈائیننگ کی بحالی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ بزرگوں کی کرونا ویکسی نیشن کا عمل آج سے شروع ہے، رجسٹریشن کے بعد ویکسی نیشن شروع ہو گی، ایس ایم ایس کے بعد جس سنٹر میں کہا جائے گا اسکے مطابق وہاں جا کر ویکسین لگوانا ہو گی،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حوالہ سے بھی ہم نے مشاورت کی ہے، ایجوکیشن سیکٹر میں کافی نقصان ہو چکا، طلبا کی صحت بھی ضروری ہے، سندھ ، بلوچستان میں حالات ٹھیک ہیں وہاں پچاس فیصد بچے سماجی فاصلے کا خیال کرتے ہوئے سکول جائیں گے، پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں‌ کچھ مسائل نظر آئے ہیں جہان مسائل ہیں وہاں بھی بچے 50 فیصد کے حساب سے آئیں گے، اور جن شہروں میں مسائل ہیں وہاں پیر سے تعلیمی ادارے بند ہو جائیں گے اور دو ہفتے تک سکول بند رہیں گے، لاہور ، گجرات، راولپنڈی، فیصل آباد، مظفر آباد و دیگر شہروں میں دو ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند ہوں گے، اسلام آباد میں بھی یہی اطلاق ہو گا

Shares: