بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان شوہر کی عمر اور اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر بھارتی میڈیا پر برہم ہو گئیں-

باغی ٹی وی: حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ گوہر خان کے شوہر زید دربار ان سے 12 سال چھوٹے ہیں جب کہ اداکارہ 3 ماہ سے حاملہ ہیں۔

جس کے بعد گوہر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہ خبر شئیر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب کھڑی کھڑی سنائیں-


گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تمہارا دماغ خراب ہے اورحقائق بھی 12 سال چھوٹے ہونے کی خبر ہوئی پرانی لہٰذا کچھ لکھنے سے پہلے اپنے حقائق درست کریں-

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے والد کو کھویا ہے لہٰذاآپ کی بے بنیاد رپورٹ کو لے کر حساسیت پیدا ہوگئی۔

گوہر خان نے بھارتی ویب سائٹ کو ٹیگ کرتے ہوتے لکھا کہ میں حاملہ نہیں ہوں بہت شکریہ۔

ساتھ ہی اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے غصے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا-

Shares: