رنگ محل پو لیس کی کاروای دو ملزمان گر فتار

0
42

انویسٹی گیشن رنگ محل پولیس کی کارروائی،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار،2موٹر سائیکلیں، 4موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصرواللہ رانجھا کی سربراہی میں ڈی ایس پی رنگ محل اشتیاق حسین کی زیر نگرانی پولیس کی سپشیل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن رنگ محل محمد سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے2ملزمان گینگ کا سرغنہ احتشام عرف شام اور اسکا ساتھی عادل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکلیں، 4موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور رہائی پانے کے بعد دوبارہ واردتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply