پنجاب حکومت گڈ گورننس میں فیل ہوگئی، لاہور ہائیکورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کوآلودگی سے بچاو کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ، واٹر کمیشن نے اپ ڈیٹ رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،وکیل کمیشن نے عدالت میں کہا کہ شوگر ملوں سے بیان حلفی طلب کر لیے گئے ہیں شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں ،ماحولیاتی آلودگی والے 73 بھٹوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے 83فیصد بھٹے زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو گئے ہیں

راوی اربن پروجیکٹ پر ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لینے کے لیے کنسلٹنٹ نہ مقرر کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،حکومت پنجاب کے وکیل نے کنسلٹنٹ کے تقرر کے لیے مہلت طلب کی،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

وزیر اعظم کی طرف سے ٹویٹ کی گئی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعریفی ویڈیو پیڈ نکلی

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں لاہورمیں کوڑے اورگندگی کے ڈھیرکیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہوراب گندے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا حکومت اورویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہترانتظامات کرنے میں ناکام ہوگئے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت گڈگورننس میں فیل ہوگئی،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین کونوٹس جاری کردیئے ۔

آلودگی سے بچاو کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست،عدالت کا بڑا حکم

Shares: