جتوئی کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار میں خواتین کے عالمی دن منایا گیا

0
75

جتوئی کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول ٹِکو والا میں عالمی ماحولیاتی ادارہ ڈبلو ڈبلیو ایف پاکستان مظفرگڑھ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عورت کی معاشرتی حیثیت اور اسکا مقام و مرتبہ اور حقوق کے بارے روشناس کرایا گیا
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جتوئی کے گورنمنٹ گرلز کمیونٹی مڈل سکو ل ٹِکو والامیں عالمی ماحولیاتی ادارہ ڈبلو ڈبلیو ایف پاکستان مظفرگڑھ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عورت کی معاشرتی حیثیت اور اسکا مقام و مرتبہ اور حقوق کے بارے روشناس کرایا گیا۔ تقریب میں بیگم رکن صوبائی اسمبلی مسز خرم سہیل لغاری بطور مہمان خصوصی، سکول سٹاف کے علاوہ مقامی خواتین اور عالمی ماحولیاتی ادارہ ڈبلو ڈبلیو ایف پاکستان مظفرگڑھ کی ٹیم اور دیگر نے شرکت کی ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں عورت کی معاشرتی حیثیت اور اسکا مقام و مرتبہ بڑا بلند اور محفوظ ہے۔ اسے تمام حقوق حاصل ہیں اور اسلام نے انکے دفاع و تحفظ کی ذمہ داری لی ہے اور اگر کسی طرف سے لاپرواہی یا حقوق کی پامالی ھو رہی ھو تو اسے اپنے حقوق طلب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے : صاحب حق کو مطالبہ کرنے کی اجازت ہے ۔اسلام نے عورت کو اپنی زندگی میں حق اختیار و خود ارادیت عطا کیا ہے وہ اپنی زندگی کے معاملات میں تصرف کا حق رکھتی ہے۔ اسلامی تعلیمات کے زیرسایہ عورت اسلامی معاشرے میں پوری عزت و تکریم سے زندگی گزارتی ہے۔ اور یہ عزت و تکریم اسے اس دنیا میں قدم رکھنے سے لیکر زندگی کے تمام حالات سے گزرتے ھوئے حاصل رہتی ہے۔ اس تقریب میں خواتیں کی کفالت کے لئیے انہیں گھر پر ہاتھ سے مختلف چیزیں بناکر اپنی معیشت کو بہتر کرنے کی ترغیب دی گئی انہوں نے کہا کہ خواتین گھروں میں سبزیاں اگا اپنا بہتر روزگار کما سکتی ہیں۔ اس موقع پر ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء کے سٹال بھی لگائے گئے

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply