کسٹمز اہلکاروں نے اتنی ہیروئن ضبط کی کہ مالیت جان کر ہوجائیں حیران

باغی ٹی وی : ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاور نے افغانستان سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ افغانستان سے درآمد کی جانے والی گندھک کی کھیپ لے جانے والے ٹریلر کو کسٹم اسٹیشن ، طورخم میں شناخت کیا گیا۔

اسکیننگ اور شک کے بعد ، ڈرائیور کیبن کے دروازوں کی تلاشی لی گئی جس کی وجہ سے 10 پیکٹوں میں بھری 10.34 کلو گرام سفید ہیروئن پاؤڈر برآمد ہوا جو ڈرائیور کیبن کے دروازوں کی اندرونی پیکنگ میں چھپا ہوا تھا۔

منشیات سمیت سامان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ڈرائیور کو متعلقہ قوانین کے تحت مجرمانہ قانونی کارروائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ضبط شدہ ہیروئن کی متوقع مارکیٹ ویلیو تقریبا 100 ملین بنتی ہے .

Shares: