چیئرمین سینیٹ کے انتخاب، اراکین کی آمد جاری
باغی ٹی وی :چیئرمین سینیٹ کے انتخاب آج ہونے جارہے ہیں۔ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے ہیں۔ خفیہ بیلٹ کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔ اڑتالیس نومنتخب سینیٹرز بھی آج حلف اٹھائیں گے۔
سینٹ سینیٹرز کی حلف برداری کے سلسلے میں اراکین سینیٹ کی آمد جاری ہے . شیریں رحمان نے پی ڈی ایم سینیٹرز کے اعزاز میں ناشتہ دیا ہے یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ ہاوَس پہنچ گئے،
یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ پہنچنے پر کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، جیت ہماری ہوگی،،نمبرز کے مطابق ہم جیت چکے ہیں ،.وزیر اعظم اپنے اراکین کو ہلنے نہیں دیتا،آج پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا ،.سینئر لوگ سینیٹ میں نظر آئیں گے،
جب میں ا سپیکر تھا اسکولز کےطلبا پارلیمنٹ آیا کرتے تھے .جو ووٹ نہیں دیں گے اللہ ان سے پوچھے گا.آج پارلیمنٹ میں کیا ہورہا ہے سب کے سامنے ہے.جنہوں نے قران پاک پر حلف نہیں لیا وہ ہمیں ووٹ دیں گے،