کراچی شہر قائد کے علاقے غنی چورنگی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کراچی کے علاقے سائٹ غنی چورنگی پر آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، آج بھی ایک حادثے نے دو افراد کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک پر لے جائے جانے والی ہیوی میشنری اچانک سڑک پر آگری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دلخراش واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے ہیوی میشنری کی زد میں آنے والے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ ٹریفک پولیس نے فیکٹری مالک کوطلب کرلیا ہے۔

کراچی ٹرک سے ہیوی مشینری نیچے گر گئی، 2 افراد جاں بحق
Shares:







