بریکنگ ، چیف جسٹس کی گاڑی کو حادثہ

0
45

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزاراحمد کی گاڑی کورشکئی کےقریب حادثہ

باغی ٹی وی :چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزاراحمد کی گاڑی کورشکئی کےقریب حادثہ پیش آیا ہے . چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد جسٹس یحیٰی آفریدی کے والد کی نمازجنازہ میں شرکت کیلیےکوہاٹ جا رہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو رشکئی کے قریب حادثہ پیش آیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کی گاڑی محفوظ ہیں۔
حادثے کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد گزشتہ روز 11 مارچ کو انتقال کرگئے تھے۔ عمر خان آفریدی کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی گئی ہے۔

عمرخان آفریدی سابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں

Leave a reply