بٹن یا گھڑی میں کیمرے موجود ہوں‌ توپھرپرانےبڑے بڑے کیمروں کی کیا ضرورت:کچھ عقل بھی استعمال کریں‌:عارف حمید بھٹی

اسلام آباد :بٹن یا گھڑی میں کیمرے موجود ہوں‌ توپھرپرانےبڑے بڑے کیمروں کی کیا ضرورت:کچھ عقل بھی استعمال کریں‌:عارف حمید بھٹی نے پراپیگنڈہ کرنے والوں کی چھترول کردی ،

اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میں ایک بات چینلج کر کے کہتا ہوں کہ پولنگ بوتھ میں کیمرے ایجسنیوں نے نہیں لگائے۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ میں کمیرا لگانے والے شخص کی تصویر دکھا سکتا ہوں،جس نے بھی یہ حرکت کی بہت فضول حرکت کی۔کیمرے لگانے کی ضرورت ہے جب پہنی ہوئی گھڑی سے بھی تصویر بن جاتی ہے،ایجنسیاں یہ کام کر ہی نہیں سکتیں،یہ کوئی چھچھورا سیاستدان ہے جس نے یہ حرکت کی یا کروائی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔دیکھا جائے کہ ان چار دنوں میں کون کون آیا۔یہ حرکت کوئی ادارے نہیں کر سکتے

یاد رہے کہ چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے سلسلے میں بنائے گئے پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرا برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا جس کے بعد ایک ہنگامہ مچ گیا۔

اس کے علاوہ دیگراہم ماہرین کہتے ہیں کہ یہ شرارت اپوزیشن کے گلے پڑجائے گی جب اس دورمیں جدید ترین قمیض کے ایک بٹن سے بھی چھوٹے خفیہ کیمرے موجود ہوں توپھر پرانے دورکے کیمروں کوکون پاگل لگاتا ہے

Comments are closed.