اصل مسلم لیگی کبھی بھی پیپلزپارٹی کوووٹ نہیں دیتے: گیلانی کومسترد کردیا گیا:سینیئرصحافیوں کاانکشاف

0
35

اسلام آباد: اصل مسلم لیگی کبھی بھی پیپلزپارٹی کوووٹ نہیں دیتے:گیلانی کومسترد کردیا گیا:نوازشریف پرسکتہ طاری:سینیئرصحافیوں کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق اینکر پرسن عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے چند سینیٹرز یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بہت کام کیا ہوا ہے ،

پاکستان کے سینیئر صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کبھی بھی نہیں ہوسکتا کہ جن نظریاتی لوگوں نے پی پی کی سیکولرسوچ کی حامل قیادت اورپارٹی کے مصائب کا سامنا کیا اورایک نظریہ کے ساتھ اپنی سیاسی زندگی کا آغازکیا وہ پی پی کو ووٹ دے دیں‌، اس لیے وہ انہیں ووٹ ڈالنے میں شرم محسوس کر رہے تھے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالنا چاہیئے ،

تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتے تھے اس لیے انہوں نے آبسٹین کرنے کا یہ طریقہ رکھا کیوں کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ سینیٹ کا منتخب نمائندہ ہو اور اسے یہ نہ پتا ہو کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے مہر کہاں لگانی ہے۔

Leave a reply