اسلام آباد : طلال چوہدری کا بلاول کوطنزیہ ٹویٹ:بلاول نے تنظیم سازی کردی ،اطلاعات کے مطابق طلال چوہدری کے طنزیہ ٹوئٹ پر بلاول بھٹو کا سخت ردعمل یا ہے ، جس میں بلاول بھٹو نے طلال چوہدری کی تنظیم سازی کردی
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے کیے گئے طنز پر جواب دیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ جمہوری جد و جہد ہے، طلال چوہدری کی طرح میں 2018 سے جدوجہد نہیں کررہا، میں تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہا ہوں۔
بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ طلال میں رات کے تین بجے کسی کے گھرمیں تنظیم سازی نہیں کررہا تھا جمہوریت کےلیے جدوجہد کررہا ہوں اوراس میدان میں ایسے ہوتا ہی رہتا ہے
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب ’نیوٹرل‘ کا مزہ آیا؟۔
طلال چوہدری کی جانب سے یہ ٹوئٹ چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی شسکت کے بعد کیا گیا۔
جبکہ دوسری جانب چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم جیت چکے ہیں لیکن چیئرمین سینیٹ کاالیکشن چرایا گیا








