پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی-
باغی ٹی وی : ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم اب انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ڈرامے کی شُوٹنگ میں مصروف ہوں اور خیریت سے ہوں، میرے قتل سے متعلق زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل خیریت اور عافیت سے ہوں۔
حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں شیئر کرنے والے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے والوں کو جاہل ہی کہا جاسکتا ہے۔