مانسہرہ:منظورپشتین کی سرعام فائرنگ اورپھرلوگوں کی مرمت:میڈیا کیوں خاموش،اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین کی طرف سے مانسہرہ انٹرچینج کے مقام پرہوائی فائرنگ اوراس کے بعد ہونے والے واقعہ کو خفیہ رکھا جارہاہے
ذرائع کے مطابق کل منظورپشتین مفتی کفایت اللہ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے براستہ ہزارہ ایکسپریس وے جارہے تھے توہزارہ انٹرچینج کے مقام پرروکنے پرمشتعل ہوگئے اورپھربہت زیادہ ہوائی فائرنگ کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی سے واپسی پرمنظورپشتین دوبارہ پھر جب ہزارہ انٹرچینج پرپہنچے تووہاں مقامی لوگوں کے ساتھ گزشتہ فائرنگ کے حوالے سے تنازعہ میں شدت آنے پروہاں لڑائی چھڑگئی
یہ بھی بتایا جارہاہے کہ دونوں طرف سے وہاں ایک دوسرے کو مکے اورتھپڑمارنے کی اطلاعات ہیں