اسلام آباد: پی پی آج گیلانی کو مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میںدرخواست دائرکردے گی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کے لیے آئینی پٹیشن کا مسودہ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نے آصف علی زرداری کو آئینی مسودے پر بریفنگ دی، پی پی قیادت نے مجوزہ پٹیشن کے مسودے کی منظوری دے دی۔
پی پی آرٹیکل 199 کے تحت چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج چیلنج کرے گی، اور اس سلسلے میں کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نیئر بخاری، فاروق ایچ نائیک، اور لطیف کھوسہ پر مشتمل ہے، واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب میں 7 ووٹ مسترد کرنے کا عمل چیلنج کیا جائے گا۔