تین روز سے احتجاجی دھرنہ دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات منظور کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں سمیرا کومل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر رکھی ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات منظور نہیں کررہی۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو مہم، ڈینگی مہم اور حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں حصہ لینے سے مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے
اُن کا مطالبہ تھا کے دھرنے میں ملتان، خانیوال،سیالکوٹ ،لودھراں، لاہور ،شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن سے لیڈی ہیلتھ ورکرز شریک ہوئیں ہیں، اور اِن کے مطالبات فوری حل کئے جائیں۔