محکمہ ایکسائز پنجاب نے سٹینڈرڈ نمبر پلیٹس کا اجراء کر دیا، آزمائشی نمبر پلیٹس کا اجراء اگلے ہفتے سے ہوگا۔ مستقل بنیادوں پر نمبر پلیٹس کا اجراء مارچ کے آخری ہفتہ سے ہوگا۔

نمبرپلیٹس کی بکنگ کیلئے محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔ جن گاڑیوں کی نمبر پلٹس تیار ہونگی ان کی وصولی کی تاریخ، وقت اور مقام کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس بھی کی جائے گی۔

وزیر ایکسائز ,ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور نیشنل ریڈیو اینڈ کمیونیکیشن کی خصوصی کاوشوں سے ہم نمبرپلیٹس کی فراہمی ممکن بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب سب سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا محکمہ بن چکا ہے۔ عوام گھر بیٹھے ایکسائز پنجاب کی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ایکسائز پنجاب میں تبدیلی اور جدت لیکر آئے ہیں۔

Shares: