سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بڑھتے حملے ، امریکہ نے نئی تشویش کا اظہار کر دیا

باغی ٹی وی :سعودی اتحاد پر حوثی باغیوں کی گولہ باری اور ڈرون حملوں پر امریکہ کے تشویش کا اظہار کر دیا

سعودی عرب اتحاد اور سعودی عرب کے اندر حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے تمام ڈرون اور میزائل حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے ناقابل قبول ہیں. اس سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں.

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پر ہو رہے حملوں کی تعداد پر بڑھ رہی ہے جس پر ہمیں حد تشویش ہے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت آنے کے بعد سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں میں شدت آگئی ہے . جس وجہ سے اس جنگ میں شدت آئی ہے . پہلی بار دیکھا جارہا ہے کہ حوثی باغی عرب اتحاد پر حاوی ہوتے نظر آرہے ہیں. اس اچانگ تیزی پر پوری دنیا میں‌ تشویش پائی جاتی ہے .

واضح رہے کہ یمن جنگ سن دو ہزار چودہ میں اس وقت شروع ہوئی تھی، جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر دیگر ملکوں کو ساتھ ملایا اور ایک عسکری اتحاد قائم کیا تاکہ حوثی باغیوں سے نمٹا جا سکے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس جنگ کی وجہ سے یمن میں دنیا کا بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

Shares: