مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق طالبعلم کی گمشدگی کی درخواست پر سماعت

0
39

‏مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق طالبعلم عرفان جتوئی کی گمشدگی سے متعلق درخواست‏ پر سماعت ہوئی ، عرفان جتوئی کے اہلخانہ نےقتل سے قبل ہائیکورٹ میں گمشدگی کی درخواست دائرکی تھی‏، درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات پر پولیس سے جواب طلب کر لیا گیا ، ‏

عدالت نےپولیس کی جانب سے انکوائری سے متعلق بھی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی‏، عرفان جتوئی کی حراست کے بعد سکھرمیں پولیس مقابلہ ظاہر کیاگیا،
پولیس جس کا چاہے ان کاؤنٹر کر دیتی ہے، بےگناہ شہری کو قتل کیا گیا،

ایس ایچ او شاہ لطیف‏ نے کہا کہ عرفان جتوئی کےخلاف مختلف تھانوں میں28مقدمات درج ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ ‏پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کوئی انکوائری کی جارہی ہے؟جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف انکوائری نہیں ہورہی،

Leave a reply