پی آئی اے پائلٹ جعلی لائسنس اسکینڈل،ایف آئی اے نے جعلی پائلٹس پرمقدمات قائم کرنے کی ہدایت کردی

0
39

اسلام آباد:پی آئی اے پائلٹ جعلی لائسنس اسکینڈل،ایف آئی اے نے جعلی پائلٹس پرمقدمات قائم کرنے کی ہدایت کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ جعلی لائسنس اسکینڈل میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

پی آئی اے میں جعلی پائلٹس کی تحقیقات کے سلسلے میں بہت اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 2 پائلٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 6 افسر، اہلکار اور ایک شہری کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزدایڈیشنل ڈائریکٹر محمد اعظم نے خود اپنا بھی پائلٹ لائسنس جاری کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق مقدمے میں نامزد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک ملازم گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملازم عدیل آفتاب پیسوں کا جوڑ توڑ کرتا تھا۔

ایف آئی اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جعلی لائسنس کے لیے ایک پیپر کے 4 لاکھ روپے تک لیے جاتے تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ پائلٹ کے لائسنس کے لیے 16 پرچے دینے ہوتے ہیں، جعلی امتحان پیسے لے کر سرکاری چھٹی والے دن کروانے کا ڈھونگ کیا گیا تھا۔

عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں اب تک 4 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، جعلی لائسنس حاصل کرنے والے دو پائلٹ سمیت 8 ملزمان گرفتار ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ان افسران کو ملنے والی مراعات اوردیگراہم معاملات کو سامنے لایا گیا ہے ،اوربھی بہت سےافسران کے حوالے کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a reply