بھیرہ پولیس نے گزشتہ روز ایک چھاپہ کے دوران مختلف اضلاع میں چرس کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

0
50

بھیرہ پولیس نے گزشتہ روز ایک چھاپہ کے دوران مختلف اضلاع میں چرس کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بھیرہ انسپکٹر رفاقت علی ورک پولیس نفری کے ہمراہ علی پور چوک بھیرہ گشت پر موجود تھے کہ موٹر وے کی جانب سے آتی ہوئی کار نمبر اے ایچ جی 914 کو مشکوک سمجھ کر روک لیا دوران تلاشی کار سے چرس کے پانچ گٹو برآمد ہوئے جن میں 107پیکٹوں میں ایک لاکھ 17 ہزار 960 گرام تقریباً 3 من چرس چھپائی گئی تھی ابتدائی تفتیش کے مطابق کار سوار طارق جاوید نے یہ چرس پنجاب کے مختلف علاقوں میں سمگل کرنا تھی اور وہ یہ دھندہ اپنی بیوی فرزانہ کے ساتھ مل کر کرتا ہے تاکہ پولیس سے محفوظ رہے بھیرہ پولیس نے کار اور چرس کو قبضہ میں لے کر ملزمان طارق جاوید اور اس کی بیوی فرزانہ کو حراست میں لے لیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ملزمہ کی گود میں اس کی 2 سالہ بیٹی رباب بھی ہے جو اپنے والدین کے ہمراہ پولیس حراست میں ہے۔

Leave a reply