لاہور نارووال روڈ کی عدم تعمیر،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

0
37

لاہور نارووال روڈ کی عدم تعمیر،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لاہور نارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی عدالت نے پی سی ون کی منظوری کے بغیر ایسے منصوبوں اور اسکے ذمہ داروں کے بارے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیز اعوان نے کہا کہ یہ منصوبہ منظوری کے لیے سیکرٹری فنانس کو بھجوا دیا گیا ہے ۔عدالت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کررکھی ہے عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈویلپمنٹ فندز کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے عدالت نے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ کے بجٹ کی بابت رپورٹ طلب کر رکھی ہے

عدالت نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے فنڈز کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا گزشتہ سماعت پر عدالت نے جھوٹ بولنے پر سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس کی سرزنش کی تھی چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ وزیر اعلی اپنے علاقے میں من پسند ڈویلپمنٹ بجٹ نہیں لگا سکتا ۔ اقلیتی ایم پی اے نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ کرتارپور راہداری پر 16 ارب لگا دیے گئے ۔ اقلیتی ایم پی اے نے بتایا کہ سولہ ہزار سکھ یاترئ پاکستان میں سفر کرتے ہیں ۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ اگر وزیر اعلی کے غیر قانونی اختیارات ثابت ہو گئے تو سب کو گھر جانا پڑے گا گزشتہ سماعت پر عدالت نے قرار داد کو منظوری کے لیے صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا

عدالت کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب ۔وفاقی و صوبائی سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب کو ریکارڈ سمیت پیش ہوئے عدالت نے چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس کو بیان حلفی دینے کی ہدایت کر رکھی ہے عدالت نے وارننگ دی تھی کہ اگر کل کو سڑک کی تعمیر کی بابت کوئی شکایت آئی تو معاملہ انٹی کرپشن میں چلے گا اور معطلیاں بھی ہوں گی عدالت کے طلب کرنے پر پنجاب اسمبلی کئ قرار داد کی کاپی پیش کر دی گئی تھی ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل عبدالعزیز اعوان نے یہ قرار داد کی کاپی عدالت میں پیش کر دی گئی تھی گزشتہ سماعت پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ عدالت میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ 31 مئی 2021 تک نارووال روڈ بنا دی جائے گی چیف جسٹس نے چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ فندز کیوں جاری نہین کیے گئے سچ بتائیں ورنہ سیشن جج نارووال سے رپورٹ منگوا لوں گا ۔عدالتی معاون صفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ سڑک کے دونوں اطراف ڈرینج سسٹم بنایا جانا ضروری ہے ۔

Leave a reply