واپڈا افسران کے تبادلوں، ترقیوں میں سفارشی کلچر کیخلاف مراسلہ جاری ،اب پھر ہو گیا کیا ؟ جانیئےاس رپورٹ میں‌

0
75

لاہور:اب ایسا نہیں چلے گا . پاکستان واپڈا نے بھی تبدیلی کا اشارہ کردیا ، واپڈا نے افسران کے تبادلوں اور ترقیوں میں سفارشی کلچر کیخلاف مراسلہ جاری کر دیا، افسران کو تبادلے رکوانے کی بجائے احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ واپڈا میں افسران کے تبادلوں پر سفارشی کلچر پروان چڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے، اس لئے تقرری اور تبادلے کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی کیریئر مینجمنٹ میں تبادلے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسی اطلاعات بھی آرہی تھیں کہ بعض دفاتر کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ افسران کو ریلیو کرنے سے انکار کرنے لگے ہیں، افسران کا دو سے تین سال تک ایک جگہ پر تعیناتی کے بعد تبادلہ ناگزیر ہے۔

Leave a reply