پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کو آرٹس کونسل کی جانب سے موسیقی میں ان کی گراں قدر خدمات کےاعتراف میں لائف ٹائم اچیو منٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ دینے کی تقریب گزشتہ روز آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر آرٹس کونسل کے سربراہ محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہمیں راحت فتح علی خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اورآرٹس کونسل کراچی کی لائف ٹائم ممبر شب دینے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔
راحت فتح علی خان نے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کرنے پر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے میرے پاس اپنی خوشی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔








