کراچی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کووڈ 19 کی ویکسین لگانے پہنچیں تو دلچسپ انداز میں تبصرے کیے اور کہا کہ لوگ اب مزید نہیں چھپا سکیں گے کہ وہ 60 سال کے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کرونا وائرس ویکسین لگوانے پہنچیں انہیں ویکسین لگائی جارہی ہے۔ اس دوران وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ میں یہ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ ویکسین ہم سب کے لیے بے حد ضروری ہے بشریٰ دلچسپ انداز میں کہتی ہیں کہ آج سے پہلے سینیئر سٹیزن ہونے کا اتنا مزہ کبھی نہیں آیا جتنا اب آرہا ہے۔وہ مزید کہتی ہیں کہ اب تک جو لوگ مان نہیں رہے تھے کہ وہ 60 سال کے ہوگئے انہیں اب ماننا پڑے گا، لوگ اب دوڑ دوڑ کر مان رہے ہیں کہ تاکہ ویکسین لگوائی جاسکے۔

اب لوگ اپنی عمر نہیں چھپا سکتے ،بشریٰ انصاری کی دلچسپ گفتگو
Shares: