یمن کے صدارتی محل میں مظاہرین گھس گئے پھر کیا ہوا

0
32

یمن کے صدارتی محل میں مظاہرین گھس گئے پھر کیا ہوا

باغی ٹی وی : یمنی عوام عدن میں صدارتی محمل پر چڑھ دوڑی جس پر حکومت یمن نے شدید مایوسی اور مذمت کا اظہار کیا ہے.

خدمات کی عدم دستیابی ، رہائش کے ناقص حالات اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف عوام کے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے المشایق صدارتی محل میں گھس گئے اور وہاں توڑ پھوڑ کی .

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، "یہ مظاہرہ صرف پرامن نہ تھا بلکہ اس میں وہ طاقتیں بھی شامل تھیں جو خطے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں . اور ملک کو بد امنی اور بے چینی کیطرف دھکیل رہی ہیں.

ایجنسی نے مزید کہا ، مظاہرے میں سیکیورٹی اور عسکری لحاظ سے ریاض معاہدے پر جلد عمل درآمد کے لئے کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

حکومت نے کہا کہ وہ شہریوں کے جائز مطالبات اور حقوق کو سمجھتا ہے ، خاص طور پر خدمت کی سطح اور معاشی صورتحال کی بہتری پر ، جو ترجیحی امور ہیں۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ محل کے اندر سرکاری اہلکار موجود تھے جب مظاہرین نے عمارت پر دھاوا بول دیا۔ذرائع کے مطابق ، عدن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل مطہر الشعیبی کے جانے کے بعد انہیں مظاہرین نے محل سے علیحدگی اختیار کرلی۔

یمن 2014 سے تشدد اور عدم استحکام سے دوچار ہے ، جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء سمیت ملک کے بیشتر حصے پر قبضہ کرلیا تھا .

Leave a reply