پشاور:سینئرممبربورڈ آف ریونیوخیبرپختونخواہ سیّد ظفرعلی شاہ نے ہنگامی دورے شروع کردیئے،اطلاعات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ سیّد ظفر علی شاہ کا کمشنر مردان ڈویژن کے آفس کا دورہ ۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے زیر صدارت ریونیو افسران کی کارکرگی کے حوالے سے اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمشنر مردان دویژن منتظر خان، ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجیب الرحمٰن سمیت ریونیو آفیسران و تحصیلداروں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوئر ممبر آف ریونیو خیبر پختونخواہ سیّد ظفر علی شاہ نے کہا کہ عوام کو ریونیو کیسز میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ۔کورٹ کیسز میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو انصاف انکی دہلیز پر پہنچایا جائے۔
بعدازا سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر مردان و ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مشتاق حسین کے ہمراہ سروس ڈیلوری سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔عوام کے مسائل سنے اور وہاں پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔