روسی ویکسین کراچی پہنچ گئی ، پہلے کن افراد کو لگائی جائے گی

0
51

روسی ویکسین کراچی پہنچ گئی ، پہلے کن افراد کو لگائی جائے گی

باغی ٹی وی : روسی ویکسین پاکستان پہنچ گئی اسپوٹنک کی 50 ہزار ڈوز نجی کمپنی نے کراچی میں درآمد کر لی ہیں.

ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے آخر تک اسپوٹنک ویکسین کی مزید ڈیڑھ لاکھ خوراکیں کراچی پہنچ جائیں گی، یہ ویکسین سندھ کے بڑے اسپتالوں اور انسٹی ٹیوشنز کو فراہم کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت پاکستان نے روسی ویکسین کی پاکستان میں قیمت فروخت کا تعین نہیں کیا، روسی ویکسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت کے بعد ہی فروخت کی جائے گی

روسی ساختہ کرونا ویکسین کی کمرشل بنیادوں پرتیاری میں عرب امارت کی کچھ شخصیات بھی شامل ہیں ، اس وقت پاکستان سمیت دیگردنیا کو فراہم ہونا شروع ہوگئی ہیں

پاکستانی کمپنی چغتائی لیب کے مطابق ان کو آئندہ ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ اسپُٹنِک فائیو نامی کووڈ ویکسین کی خوراکیں کمرشل فروخت کے لیے فراہم کی جائیں گی

چند روز پہلے روسی سفارتخانے کی جانب سےکرونا ویکسین کی پیشکش موصول ہوئی تھی ۔ پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجی گئی تھی جسے منظوری کے بعد پاکستان نے درآمد کر لیا ۔

۔اسپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصد موثر ہے۔روس کی اسپٹنک فائیوویکسین کو اگست 2020میں رجسٹر کیا گیا تھا

Leave a reply