وزیراعلیٰ سندھ نے کلاس میں بیٹھ کر ٹیچنگ کے طریقہ کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حسین آباد، ضلع وسطی کراچی کا دورہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر تعلیم اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن موجود ہیں یہ کالج شہزاد رائے کی دوربین آرگنائیزیشن کے تعاون سے کام کر رہا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے کلاس میں بیٹھ کر ٹیچنگ کے طریقہ کا جائزہ لیا اس کالج میں ٹیچرز ٹریننگ کروائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو.
ٹیچرز ٹریننگ اسکول 2 پہلے اس کو پی پی پی موڈ کے تحت شروع کیا تھا، بہت سارے پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ اس کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہمارے پاس 29 ٹیچرز ٹریننگ کالجز ہیں، اگر ہم ان کو بہترین طریقہ سے فنکشنل کر جائیں تو بہترین اساتڈہ تیار ہوسکتے ہیں،کابینہ کی ردوبدل ضرورت ہے حساب سے ہوتی ہے، جب ضرورت ہوگی تو ضرور کرینگے، پیپلز پارٹی کا موقف استعفیٰ کے حوالے سے واضع ہے،ہماری پارٹی سمجھتی ہے کہ استعفیوں کی جب ضرورت ہوگی تو استعمال کرینگے، ہم یوٹرن والے نہیں یہ کوئی اور لیتا ہے،سندھ حکومت کو اس سال ابتک 80 بلین روپے کم ملے ہیں، اس کمی کی وجہ سے سندھ میں مسائل ہوئے ہیں،وفاق 57 فیصد کلیکشن صوبوں کو جاتا ہے، اس کلیکشن میں وفاق ریکوری میں ناکام ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وفاق صوبوں کو سیلز ٹیکس کلیکشن کرنے کا اختیار دے، صوبوں نے آئین میں وفاق کو ٹیکس کی کلیکشن کا اختیار دیا ہے ، نالوں کی صفائی پر میجر فنڈنگ وفاقی حکومت سے آنی تھی جو ابھی تک نہیں آئی.

Comments are closed.