وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر کی زیر صدارت رشکئی اکنامک زون پر جاری ترقیاتی کاموں کے جائزے کے لئے اجلاس طلب ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختوانخواہ تیمور خان جھگڑا ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ رشکئی زون میں کیمپ آفس قائم کیا جا چکا ہے اور صنعتی یونٹ نے زون کے اندر اپنا تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔ رشکئی زون میں 2000 سے زائد سرمایہ کاروں نے اپنے یونٹوں کے قیام کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ زون کے اندر مناسب جگہ مختص کرنے کے لئے ایسی تمام درخواستوں پر شفاف طریقے سے کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کی اور اُن کی محنت کو سرایا گیا۔
اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کے متعلقہ وفاقی ایجنسیاں اسپیشل اکنامک زون کو کامیاب بنانے کے لئے تمام ضروری معاونت فراہم کریں گی۔