کیپٹن صفدر پر انڈہ پھینکنے والے کو کیا ہوا

باغی ٹی وی : کیپٹن صفدر ریٹائرڈ پر انڈہ پھینکنے والے کے ساتھ کیا بنا، .انڈہ پھیکنے والے نے جب صفدر پر انڈہ پھینکاتو اپنی کاروائی ڈال کر وہاں‌سے جلدی سے فرار ہوگیا :پشاور ہائیکورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیپٹن صفدر پرانڈے پھینکنےکی کوشش کی گئی ..انڈہ کیپٹن(ر) صفدرکےبجائےکارکن کوجالگا، پھینکنےوالاشخص رکشہ میں فرار ہوگیا .

واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی کے بعد واپس نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر انڈے پھینک دیے۔ صفدر واپس نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے 2 انڈے پھینکے اور تیزی سے فرار ہو گئے۔ کیپٹن صفدر ان افراد کو مارنے کے لیے دوڑے تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگیا ۔ کیپٹن صفدر اور ان کے حامیوں نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے چند روز قبل شہباز گل پر انڈے پھینکے گئےتھے اور اب یہ سلسلہ چل نکلا ہے جس وجہ سے ایسے واقعات مزید رونما ہونے کا اندیشہ ہے

Shares: