طلاق دیتے وقت عورت خاوند سے ہرجانہ طلب کرسکتی یا نہیں ، عدالت نے دیا بڑا حکم
طلاق دیتے وقت عورت خاوند سے ہرجانہ طلب کرسکتی یا نہیں ، عدالت نے دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی : لاہورہائی کورٹ میں بیوی کوطلاق دینےکی صورت میں نکاح نامےپرشوہرسےہرجانہ اداکرنےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے کہا ہے کہ نکاح کےوقت طلاق دینےکی شرط میں رقم،زیور،پراپرٹی،ہرجانےدینےکاوعدہ کرناغیرقانونی قرار دے دیا .
لاہورہائی کورٹ کےجسٹس محمداقبال نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ شوہرکواپنےبیوی کوطلاق دینےکامکمل حق حاصل ہے،
طلاق دینےمیں شریعت اورقانون میں کوئی بھی شرط نہیں عائدکی گئی،اللہ تعالیٰ نےشوہرکوطلاق دینےکامطلق حق دیاہے،سپریم کورٹ بھی شوہرکوبیوی کوطلاق دینےسےروکنےکوغیرقانونی قراردےچکی ہے.طلاق دینےسےمتعلق نکاح نامےپردرج ہرجانےکی شرائط اسلامی قوانین کےیکسرخلاف ہیں،شوہرجب چاہےاپنی بیوی کوطلاق دے سکتاہے،
واضح رہے کہ نکاح نامے میں یہ شق موجود ہے جس میں درج ہے کہ طلاق دیتے وقت حق مہر یا ہرجانہ کیسے ادا کرنا ہے ، طلاق دیتے وقت خاوند کے لیے عورت کو یہ ہرجانہ ادا کرنالازم ہو گا ، اس شرط کو عدالت نے کالعدم قرار دیا ہے .