فیاض الحسن چوہان کا جیل کا دورہ: اہم اقدامات سامنے آگئے۔

0
46

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے لئے گئے۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں مریض قیدی سے ناروا سلوک پر میڈیکل آفیسر، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ وارڈر کے خلاف تادیبی کاروائی کا حکم دیا۔
فیاض الحسن چوہان نے سرگودھا جیل کے ہنگامی دورے پر مریض قیدی کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر نوٹس لیا تھا۔ وزیر جیل خانہ جات کے دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک پر سخت کاروائی کے احکامات کے ساتھ مراسلہ تمام جیلوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب پرزنز فاؤنڈیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے جس میں قیدیوں کے لیے جیلوں میں کھیلوں کے مناسب انتظامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پرزنز فاؤنڈیشن ممبران کے 85 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کی اگلی ڈگری کی فیس فاؤنڈیشن دے گی۔70 فیصد سے زائد مارکس لینے والے قیدیوں کی اگلی ڈگری کی فیس، کتابیں اور دیگر اخراجات فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔جیل ملازمین کے 80 فیصد سے زائد نمبر لینے والے بچوں کی فیسیں بھی پنجاب پرزنز فاؤنڈیشن کے ذمہ ہونگی۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کے بچوں کی شادیوں کے لیے گرانٹ میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔جیل ملازمین کے بیٹے کی شادی کیلئے دو لاکھ اور بیٹی کے لیے چار لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔غریب اور نادار قیدیوں کے بچے بھی اس شادی گرانٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جیل ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a reply