عظمیٰ بخاری کی عمران خان اور شہزاد اکبر پر تنقید۔

0
37

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا۔ اُن کا کہنا تھا کے نیب کے منشی شہزاد صاحب آپ نوکری اور چاپلوسی میں ہر حد سے گزر چکے ہیں،روز کاغذ لہراتے ہیں اور عدالتوں میں منہ کی کھاتے ہیں۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کے شہزاد اکبر لاہور میں بھی ایک سیل بنا کر بیٹھے ہیں، جہاں ہر ہفتے بیٹھ کر پلان کرتے ہیں کہ مریم نواز کی زبان بندی کیسے کی جائے اور نیب کو پریشرائز کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر نے جتنی لسٹیں بنانی ہیں بنالیں،ہم بھی سب حکومتی چوروں کی لسٹیں تیار کررہے ہیں۔ اُن کا یہ نھی کہنا تھا کہ آٹھ ہزار ماہانہ تنخواہ پر نیب میں بھرتی ہونے والا منشی اب اربوں کھربوں کی باتیں کررہا ہے۔ شہزاد اکبر کو ابھی براڈ شیٹ کیس میں حصہ وصولی کا بھی حساب دینا ہے۔ یہ شخص پہلے مشرف کا چمچہ خاص تھا اب عمران خان کا چمچہ دوئم بن گیا ہے۔

اُنہو نے شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے شہزاد اکبر کی حیثیت ایک کلرک سے زیادہ نہیں لیکن بڑی سیاسی جماعت کی لیڈرشپ کا میڈیا ٹرائل کرنے ٹی وی پر آجاتا ہے۔ شہزاد اکبر نواز شریف اور شہبازشریف سے حساب لینے کی بجائے جسٹس فائز عیسیٰ کے سوالوں کا جواب دیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے اپنی تین نسلوں کا حساب دے دیا لیکن عمران خان علیمہ خانم کی سلائی مشینوں کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف کے والد 1960میں بھی لاکھ پتی تھے۔ عمران خان کے والد معمولی کلرک تھے لیکن عمران خان ہزاروں ایکڑ اراضی اور تین سو کنال کے محل کے مالک کیسے بن گئے؟

Leave a reply