اسلام آباد :یوسف رضا گیلانی کی ٹیم مسترد ووٹ لینےچیئرمین سینیٹ کےپاس پہنچ گئی :سنجرانی کا ایسا جواب کہ دن کونظرآئےخواب ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم کو مسترد ووٹوں کا ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا،

انہوں نے کہا کہ ایوان کی کاروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہوسکتی، مسترد ووٹ سیل ہیں، ووٹوں کا ریکارڈ اگرعدالت طلب کرتی ہے تو حاضر ہیں اس کے علاوہ کسی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ان مسترد ووٹوں کو مانگے،

ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا اور یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال نے سیکریٹری سینیٹ سے ملاقات کی۔

Shares: