لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے حسن مرتضئ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب بھٹو شہید کی برسی کی بھر پور میزبانی کرنے گا۔ برسی میں شرکت کے لیے سینٹرل پنجاب کے6 ڈویژنوں اور 26 اضلاع سے لاکھوں کارکن بھرپور شرکت کرینگے ۔ جیالے سڑک اور ریل کے راستے راولپنڈی پہنچیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کیا،حسن مرتضئ نے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور ملحقہ تنظیموں کو برسی میں شرکت کے لیے بھر پور تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، پاکستان کا مستقبل آزاد پارلیمنٹ اور جمہوریت میں ہے۔انکا کہنا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے،اور بھٹو شہید کی برسی اس مرتبہ اپوزیشن قوتوں کو پھر متحد کرنے کا باعث بنے گی،ہم کسی کو ملک میں جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دیں گے۔پاکستان کی منزل جمہوریت اور جمہوری اداروں کا استحکام ہے۔