عطائی ​ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی

0
82

حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے جعلی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والوں اور غیر قانونی طور پر ادویات تیاراور فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈرگ انسپکٹر بلا خوف و خطر ان قانون شکن افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/چئیرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اسفند یار،ڈرگ کنٹرولر رانا متین،چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر اظہر نعیم ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عاصمہ رشید ، ڈرگ انسپکٹرزکے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 16 کیسوں کی سماعت کی گئی تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لے کر میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ دی گئی ،متعدد کلینکوں کی دوبارہ انسپکشن کی ہدایات جاری کی گئیںجبکہ چارسے زائدجعلی میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو سیل کر کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوا نے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں اور نان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جائے تاکہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوں اور میڈیکل پریکٹس کرنے والوں سے بچایا جاسکے۔انہوں نے واضع کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a reply