پی ٹی آئی نے این اے 249 کے لیے ٹکٹ جاری کردی
باغی ٹی وی :(19مارچ 2021، :3:38 بجے سہ پہر ) کراچی میں ضمنی الیکشن کا بازار گرم ہے . پی ٹی آئی نے این اے 249 پر امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا،ان کے مقابلے میں ن لیگ کی طرف سے مفتاح اسماعیل مد مقابل ہیں. جبکہ پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے پارٹی سربراہ سید مصطفی کمال الیکشن لڑ رہ ہیں.
تحریک انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق این اے 249 پر پی ٹی آئی کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ امجد آفریدی تحریک انصاف کے دیرینہ اور سرگرم کارکن ہیں۔ اس سلسلےمیں جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر اس سیٹ پر کامیابی حاصل کرے گی .
پی ڈی ایم میں دوریاںپیداہونے کے بعد حکومت کے لیے آسانی پیدا ہوئی ہے ،اب حزب اختلاف کی جماعتون کے درمیان نئی محاذ آرائی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ سینیٹ کا الیکشن متفقہ طور پر لڑنے والی اپوزیشن جماعتوں نے کراچی کے حلقے این اے 249 پر علیحدہ حیثیت میں اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں پہل بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ سیٹ فیصل واوڈا کے مستغفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ فاتح امیدوار نے 35 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکے ہارنے والے امیدوار کے حصے میں 34 ہزار سے زائد ووٹ آئے تھے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار مفتی عابد مبارک نے 23 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔، اس حلقے میں پانچ اپریل کو ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا، حلقے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے 3، متحدہ پاکستان کے 7، تحریک انصاف کے 13 اور نون لیگ کی جانب سے 3 امیدواروں اور ایم ڈبلیو ایم کے 1 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے .
1997 کے عام انتخابات بھی رمضان المبارک میں ہوئے تھے اور آج کے این اے 249 میں بھی ضمنی انتخاب کی پولنگ 29 اپریل کو ہوگی اور اسلامی کلینڈر کے اعتبار سے یہ انتخاب رمضان المبارک کے وسط میں ہوگا: وقت اشاعت (19مارچ 2021، :3:38 بجے سہ پہر )








