عمر شیخ کیخلاف سندھ حکومت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
ڈینئل پرل قتل کے ملزم عمرشیخ کےخلاف سندھ حکومت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 25 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔حکومت سندھ اور وفاق نے عمرشیخ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کو 2002 ء میں کراچی سے اغواء کے بعد قتل کردیاگیا تھا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 15جولائی 2002ءکو جرم ثابت ہوجانے پر عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ فہد سلیم،سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کو سزائے عمر قید سنائی تھی عدالت نے چاروں ملزمان کو فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اس کے علاوہ مجموعی طور پر20لاکھ روپے مقتول کی بیوہ اور بچے کو بھی ادا کرنے کاحکم بھی جاری کیا تھا ۔