سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے حوالہ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شرح سود کو 7 فیصد پر برقرار رکھا ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔بجلی ، چینی اور گندم کی قیمتوں سے مہنگائی بڑھی ہے۔

کورونا کی تیسری لہر کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔ نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔فروری میں منہگائی میں 3 فیصد اضافہ بجلی،چینی اور گندم کی قیمتوں کے سبب ہوا،معاشی بہتری سے رواں مالی سال معاشی نمو 3 فیصد تک رہنے کے اندازے ہیں،آنے والے بجٹ میں نئے ٹیکسز سے مہنگائی میں مزید اضافےکا امکان ہے کورونا کی تیسری لہراور ویکسین کی آمدکےباوجود خطرات موجود ہیںمہنگائی کی شرح 7سے 9فیصد کے درمیان رہےگی،

اس سے قبل 22 جنوری 2021ء کو گورنمر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اعلان سناتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Shares: