آرمی چیف سے وزیردفاع و سری لنکن آرمی کے سربراہ جنرل سلوا کی ملاقات

0
41

7:35 PM
باغی ٹی وی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیردفاع و سری لنکن آرمی کے سربراہ جنرل سلوا کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیردفاع و سری لنکن آرمی کے سربراہ جنرل سلوا کی جی ایچ کیو آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی جبکہ افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سری لنکن جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور جنرل سلوا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Leave a reply